- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
- کراچی: ڈی آئی جی کے بیٹے کی ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش کی ویڈیوز وائرل
ہمیں 5 سالہ مدت پوری کرنے دی گئی تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے، وزیراعظم
کوہستان: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ داسو پن بجلی منصوبہ ملکی ترقی کے عزم کا غماز ہے اگر ہمیں 5 سالہ مدت پوری کرنے دی گی تو ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔
ضلع کوہستان میں داسو کے مقام پر 4 ہزار 320 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے آبی ذرائع مکمل طور پر بروئے کار لائے جائیں گے جب کہ داسو پن بجلی منصوبہ ملکی ترقی کے عزم کا غماز ہے جو ملک میں توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا اور جلد ہی دیامر بھاشا ڈیم پر بھی کام شروع ہو جائے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ دریائے سندھ پر 40 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے لگائے جا سکتے ہیں جب کہ اس وقت وہاں سے صرف 7 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ضلع کوہستان میں داسو کے مقام پر پن بجلی کے اس منصوبے سے 4 ہزار 320 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی اور منصوبہ 2 مراحل میں مکمل ہوگا، حکام کے مطابق پہلا مرحلہ 5 سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس سے قومی گرڈ میں 2 ہزار 160 میگاواٹ شامل ہوگی۔ دریا کے پانی کے بہاؤ سے چلنے والے اس منصوبے سے سستی بجلی پیدا کرنے میں مدد ملے گی جب کہ عالمی بینک بھی داسو منصوبے کے لئے ایک ارب ڈالر فراہم کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔