عمران فاروق قتل کیس؛ لندن سے گرفتار پاکستانی نژاد برطانوی شہری ضمانت پر رہا

ویب ڈیسک  بدھ 27 اگست 2014
عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو عمران فاروق کو لندن میں قتل کردیا گیا تھا  فوٹو: فائل

عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو عمران فاروق کو لندن میں قتل کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

لندن: ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتارشخص کوضمانت پررہاکردیاگیا تاہم لندن پولیس نے نومبر کے وسط میں مذکورہ شخص کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لندن پولیس نے ویلتھم فاریسٹ میں واقع ایک گھر میں کارروائی کی اور وہاں موجود ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا جس کی عمر 31 سال اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا گیا تھا۔ حراست میں لیے گئے شخص کو سنٹرل لندن پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا تاہم پولیس نے تحویل میں لیے گئے شخص کو ابتدائی تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا ہے جبکہ اسے نومبر کے وسط میں دوبارہ پیش ہونے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ عمران فاروق 16 ستمبر 2010 کو لندن میں قتل کردیا گیا تھا لندن پولیس نے اس حوالے سے کراچی سے تعلق رکھنے والے 2 پاکستانیوں کو اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔