جمہوریت بچانے کیلئے نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوں، آصف زرداری

ویب ڈیسک  جمعـء 5 ستمبر 2014
جمہوریت کا ساتھ دے کر میں نے نواز شریف پر نہیں بلکہ خود پر احسان کیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری   فوٹو؛ایکسپریس نیوز

جمہوریت کا ساتھ دے کر میں نے نواز شریف پر نہیں بلکہ خود پر احسان کیا ہے، سابق صدر آصف علی زرداری فوٹو؛ایکسپریس نیوز

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میں میاں نواز شریف کو مشورہ دینے والا کون ہوتا ہوں، میں تو صرف انہیں یقین دہانی کرا سکتا ہوں کہ جمہوریت بچانے ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ہوتی رہتیں ہیں لیکن کچھ بھی ہوجائے ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں جب کہ میں ابھی جمہوریت بچانے کے لیے ہی دارلحکومت میں بیٹھا ہوں، مسائل پر قابو پانے کے لیے سب کوساتھ چلنا ہو گا۔ سابق صدر نے کہاکہ ہم مشکل پچ پر کھیلنے کے عادی ہیں لیکن کپتان عادی نہیں۔ طاہر القادری ہم پر بھی حملے کرنےآئے تھے لیکن ہم نے ان سے معافی مانگ کر انہیں سیاسی طور پر ڈیل کیا۔

آصف زرداری نے کہا کہ مسائل پر قابو پانے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سمیت سب کوساتھ چلنا ہوگا۔ جمہوریت کا ساتھ دے کر میں نے نواز شریف پر نہیں بلکہ خود پر احسان کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اعتزاز احسن بالکل حق پر ہیں حکومتی وزرا کو اس طرح کا رویہ نہیں اپنانا چاہئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔