آئی ڈی پیز کیلیے مزید 1.59 ارب روپے جاری کرنیکی منظوری

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 10 ستمبر 2014
4 اقساط میں 2.8 ارب روپے جاری کر چکے، 60 ہزارمتاثرہ خاندان اپنی ضرویات پوری کرنے کیلیے12 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے امدادوصول کررہے ہیں، وزیرخزانہ فوٹو:فائل

4 اقساط میں 2.8 ارب روپے جاری کر چکے، 60 ہزارمتاثرہ خاندان اپنی ضرویات پوری کرنے کیلیے12 ہزار روپے ماہانہ کے حساب سے امدادوصول کررہے ہیں، وزیرخزانہ فوٹو:فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کی امدادکے لیے مزید1.59ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

گزشتہ روز وزارت خزانہ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایاگیا کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن کے باعث  بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیزکی بحالی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اوراس کے لیے جوبھی  وسائل درکارہوئے استعمال میں لائے جائیں اورکسی بھی آئی ڈی پی کو بے گھر نہیں رہنے دیاجائے گا۔

انھوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے بے گھرہونے والے آئی ڈی پیزملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت کی مددکررہے ہیں اوریہ ان کی بڑی قربانی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کی حکومت 4 اقساط میں فاٹا ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کو مجموعی طورپر2.8ارب روپے جاری کرچکی ہے،انھوں نے کہاکہ 60 ہزار متاثرہ خاندان  اپنی ضرویات پوری کرنے کے لیے 12 ہزارروپے ماہانہ کے حساب سے امداد وصول کررہے ہیں،حکومت متاثرین کو خوراک کی فراہمی کے لیے عالمی اداروں کے ذریعے گندم کی فراہمی کے حوالے سے بھی کام کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔