سلطان آباد میں 14 اگست پر گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق، شوہر گرفتار

مقتولہ کے شوہر نے کہا تھا کہ اسلحہ صفائی کے دوران چل گیا تاہم پولیس تحقیقات میں قتل کے شواہد سامنے آگئے


اسٹاف رپورٹر August 16, 2026

کراچی:

سلطان آباد میں جشن آزادی والے دن گھر میں فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، تھانہ ڈاکس پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 14 اگست کے دن سلطان آباد میں واقع گھر میں فائرنگ سے زرمین نامی خاتون جاں بحق ہوگئی تھی۔ ابتدائی طور پر مقتولہ کے شوہر نے موقف ظاہر کیا تھا کہ واقع اسلحہ صفائی کے دوران اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آیا جبکہ پولیس کی جانب سے ابتدائی تحقیقات میں شوہر کے قتل میں ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر شوکت علی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل 30 بور پستول برآمد کرلیا اور گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ 363/26 بجرم دفعہ 302 ت پ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے برآمدہ اسلحہ بھی غیرقانونی پایا گیا جس پر مزید مقدمہ 364/26 بجرم دفعہ 23(I)A سندھ آرمز ایکٹ کا اندراج کیا گیا، ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔