فلموں میں معمولی کردارادا کئے لیکن امید تھی’’ہیرو‘‘ ضرور بنوں گا، ادیتیا کپور

ویب ڈیسک  پير 15 ستمبر 2014
ادییتا کی بحیثیت ہیرو پہلی فلم 2013 میں عاشقی ٹو ریلیز ہوئی جس نے نہ باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے فوٹو:فائل

ادییتا کی بحیثیت ہیرو پہلی فلم 2013 میں عاشقی ٹو ریلیز ہوئی جس نے نہ باکس آفس پرکامیابی کے جھنڈے گاڑھ دیئے فوٹو:فائل

ممبئی: ایتیا کپور کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے پرامید تھے کہ انہیں ایک دن ضرور فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

لندن ڈریمز، گزارش، ایکشن ریپلے اور یہ جوانی ہے دیوانی جیسی فلموں میں معمولی کردارادا کرنے والے ادیتیا  رائے کپور کا شماران اداکاروں میں ہوتا ہے جو بحیثیت مرکزی کردار اپنی پہلی ہی فلم سے شہرت حاصل کرنے کے بعد صف اول کے اداکاروں میں شامل ہوجاتے ہیں اورپھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے،ادییتا کی بحیثیت ہیرو پہلی فلم 2013 میں عاشقی ٹو ریلیز ہوئی جس نے نہ صرف کامیابی کے جھنڈے گاڑھے بلکہ انہوں نے فلم میں اداکاری کے تمام شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

بحیثیت ہیروادیتیا رائے کپور کی دوسری فلم ” دعوت عشق” جلد سینما گھروں کی زینت بنے گی جس کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ  ان کی شناخت بھی ایک وراسٹائل اداکارکے طورپر ہواوریہی وجہ ہے کہ وہ فلم میں کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور’’دعوت عشق‘‘ میں بھی ان کا کردار دیکھنے والوں کو ضرورپسند آئے گا جبکہ وہ چاہتے ہیں کہ وہ اپنے مداحوں کو ہمیشہ اپنی صلاحیتوں سے محظوظ کرتے رہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔