ہنگو میں پولیس چوکی اور موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  پير 22 ستمبر 2014
گزشتہ روز بھی ہنگو میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا شیر عالم فاروقی کو جاں بحق کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

گزشتہ روز بھی ہنگو میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا شیر عالم فاروقی کو جاں بحق کردیا گیا تھا فوٹو: فائل

ہنگو: قاضی پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی پولیس چوکی اور وہاں موجود موبائل پر فائرنگ سے 3 اہلکاروں سمیت 4 افراد  جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنگو کے علاقے قاضی پمپ میں واقع پولیس چوکی سے اہلکاروں کی موبائل معمول کے گشت پر روانہ ہورہی تھی کہ ایک دوسری گاڑی میں سوار افراد نے چوکی اور موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر شامل ہے۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاہم اب تک کسی بھی قسم کی گرفتاری ظاہر نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ہنگو میں جمیعت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا شیر عالم فاروقی کو جاں بحق کردیا گیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔