مٹھی میں ایک اوربچے کو قحط نے نگل لیا، رواں ماہ ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی

ویب ڈیسک  جمعرات 30 اکتوبر 2014
کمسن بچہ سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج تھا جبکہ وزیرصحت نے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔ فوٹو: فائل

کمسن بچہ سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج تھا جبکہ وزیرصحت نے بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا۔ فوٹو: فائل

مٹھی: سول اسپتال مٹھی میں زیرعلاج ایک اور بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد رواں ماہ قحط سے مرنے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قحط کے شکار بچے سول اسپتال مٹھی میں زیر علاج ہیں جس میں سے مزید ایک اور بچہ چل بسا جس کے بعد رواں ماہ قحط کے باعث ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 28 ہوگئی جبکہ وزیر خوراک و صحت سندھ جام مہتاب ڈاہرنے  تھر کے علاقے چھاچھرو میں بچوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی اور متعلقہ افسران کو متنبہ کیا کہ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔