حوثی غیر ریاستی عناصر، یمن کی قانونی حکومت کو تسلیم کرتے ہیں، پاکستان

 نہتے شہریوں اور مقدس مقامات پر حملے کرنے والے گروہ کے بیانات کی کوئی اخلاقی، قانونی یا سفارتی حیثیت نہیں، ترجمان


خالد محمود November 09, 2026
فوٹو فائل

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ حوثی غیر ریاستی عناصر ہیں جنہیں پاکستان کسی بھی سرکاری یا سفارتی سطح پر تسلیم نہیں کرتا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حوثی غیر ریاستی عناصر ہیں، پاکستان صرف یمن کی قانونی حکومت کو تسلیم کرتا ہے، حوثی غیر قانونی اور نان اسٹیٹ ایکٹر ہیں جنہیں پاکستان کی  حکومت سفارتی یا سرکاری طور پر تسلیم نہیں کرتی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا خطے میں تشدد، تخریب کاری اور کھلی دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہی، حوثی ملیشیا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جیسے مقدس ترین مقامات کو بھی نشانہ بنانے کی ناپاک کوششیں کر چکی ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ حرمین شریفین کو نشانہ بنانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ ملیشیا امتِ مسلمہ کے کھلے دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے، نہتے شہریوں اور مقدس مقامات پر حملے کرنے والے دہشت گرد گروہ کے بیانات کی کوئی اخلاقی، قانونی یا سفارتی حیثیت نہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان صرف اور صرف یمن کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اور آئینی حکومت کو تسلیم کرتی ہے،  سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے حوثی باغیوں کے تمام پیغامات حکومتِ پاکستان کی نظر سے بے معنی ہیں۔