17 سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے تین ملزمان گرفتار

ملزمان نے میرے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھکر  نازیبا حرکات کیں، راولپنڈی کے تھانہ مندرہ میں مقدمہ درج


صالح مغل November 09, 2026
فوٹو ایکسپریس نیوز

راولپنڈی کے علاقے مندرہ پولیس نے 17 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مندرہ پولیس نے 17 سالہ متاثرہ نوجوان کے والد کی جانب سے دائر درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے لکھا کہ ملزمان نے میرے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھکر  نازیبا حرکات کیں، ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔