بنوں: راستے سے گزرنے کے تنازع پر فائرنگ سے باپ، بیٹا اور بھتیجا جاں بحق، ایک شخص زخمی

پولیس نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا


فوٹو: فائل

بنوں میں فائرنگ سے باپ بیٹا اور بھتیجا جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

 تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں راستے سے گزرنے کے تنازع پر واقعہ پیش آیا، پولیس کے مطابق مدعی فرید اللہ شاہ نے بتایا کہ شمشاد حسین، اعجاز جاوید اور سجاد سمیت چھ افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ان کا بیٹے عاشق کامران اور بھتیجے علیان سمیت تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ وہ خود زخمی ہو گئے۔

پولیس نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔