ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد اغوا کیے گئے تینوں پولیس اہلکار بحفاظت بازیاب کرا لیے گئے۔
ضلعی پولیس افسر، علاقائی مشران اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے شاہ الماس پیر پہاڑی پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے دوران اغوا کیے گئے تینوں پولیس اہلکاروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ہنگو بصیر علی رحمان نے اہلکاروں کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں پولیس اہلکار محفوظ اور سلامت ہیں اور انہیں بہت جلد ہنگو پہنچا دیا جائے گا۔