الیکٹرانک سگریٹ عام سگریٹ کے مقابلے میں 10 گنا زیادہ خطرناک ہوتی ہے، طبی ماہرین

ویب ڈیسک  جمعرات 27 نومبر 2014
لوگوں  بالخصوص نوجوانوں میں الیکٹرانک سگریٹ کااستعمال عام سگریٹ کے مقابلے میں بڑھتا جارہا ہے،طبی ماہرین فوٹو:فائل

لوگوں بالخصوص نوجوانوں میں الیکٹرانک سگریٹ کااستعمال عام سگریٹ کے مقابلے میں بڑھتا جارہا ہے،طبی ماہرین فوٹو:فائل

ٹوکیو: تمباکو نوشی صحت کے لئے نہایت مضر ہے جس میں شامل زہریلا مادہ انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتا ہے چاہے وہ عام سگریٹ ہو یا الیکٹرا نک۔

جاپان کے طبی ماہرین کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ عام سگریٹ کے مقابلے میں 10 گناہ زیادہ خطرناک ہوتی ہے کیونکہ اس میں شامل کارسینوجن نامی مادہ عام سگریٹ کے مقابلے میں 10 گناہ زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے جو کہ سرطان جیسے موذی مرض کو انسانی جسم میں پیدا کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق لوگوں  بالخصوص نوجوانوں میں الیکٹرانک سگریٹ کااستعمال عام سگریٹ کے مقابلے میں بڑھتا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ  عالمی ادارہ صحت کی جانب سے الیکٹرانک سگریٹ کو نوجوانوں کے لئے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے دنیا کے تمام ممالک سے اس کی فروخت پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا چکا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔