ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی 16 ایم پی او کے تحت نظر بند

ویب ڈیسک  جمعـء 19 دسمبر 2014
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز ذکی الرحمان کو ضمانت پررہا کیا تھا۔ فوٹو؛فائل

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز ذکی الرحمان کو ضمانت پررہا کیا تھا۔ فوٹو؛فائل

راولپنڈی: وفاقی حکومت نے ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو 16 ایم پی او تحت نظربند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمان لکھوی کو گزشتہ روز راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 5،5  لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت کرلی تھی تاہم گزشتہ روز رات گئے حکومت نے رات گئے انہیں 16 ایم پی او کے تحت نظر بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ذکی الرحمان لکھوی کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا  تھا کہ ان کے موکل کے خلاف مقدمے کو 6 سال کا عرصہ بیت گیا ہے لیکن اس دوران استغاثہ ایسا کوئی بھی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کر سکا جس سے ان کے موکل کو مجرم ثابت کیا جاسکے، اگراتنے عرصے میں بھی کوئی ثبوت نہیں مل سکا ہے تو ان کے موکل کا بنیادی حق ہے کہ انہیں ضمانت پر رہا کر دیا جائے جبکہ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کو مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔