حکومتی وفد اور بلاول بھٹو کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

دونوں جماعتوں کا ایک دوسرے کے خلاف بیانات کم سے کم رکھنے اور پہلے کی طرح مل کر قانون سازی کرنے پر اتفاق


وقاص احمد November 28, 2026

حکومتی وفد کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے باہمی تناؤ کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بیانات کم سے کم رکھنے اور پہلے کی طرح مل کر قانون سازی کرنے پر متفق ہیں۔

ملاقات میں نئے صوبوں اور ریفرنڈم پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قانون سازی کی خواہش ظاہر کی اور تجویز دی کہ پہلے قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور پھر سینیٹ کا۔

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے دونوں پارلیمانی رہنماؤں کی موجودگی میں اس تجویز سے اتفاق کیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگلے 1 سے 2 روز میں قومی اسمبلی کے اجلاس کی تاریخ سامنے آنے کا امکان ہے۔ دونوں جماعتیں التو کا شکار معاملات پر قانون سازی کریں گی ملاقات میں نئے صوبوں کے قیام یا ریفرنڈم پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔