ناصر جمشید کے کیچ چھوڑنے پرملتان کا شہری صدمے سے چل بسا

نمائندہ ایکسپریس  پير 2 مارچ 2015
ناصر جمشید نے زمبابوے کے کپتان کا اس وقت کیچ چھوڑا تھا جب میچ انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔ فوٹو: فائل

ناصر جمشید نے زمبابوے کے کپتان کا اس وقت کیچ چھوڑا تھا جب میچ انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔ فوٹو: فائل

ملتان: ورلڈ کپ میں زمبابوے کے خلاف میچ کے دوران قومی کرکٹر ناصر جمشید کی جانب سے اہم کیچ چھوڑنے پر شہری صدمے سے چل بسا۔

ملتان کے نواحی قصبے کوٹ سلطان کی بستی کھوکھر آباد کا 35 سالہ گل شیر پاکستان اور زمبابوے کے مابین کرکٹ میچ دیکھ رہا تھا کہ ناصر جمشید نے ایک آسان کیچ چھوڑ دیا جس پر اسے دل کا دورہ پڑا، اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

واضح رہے کہ ناصر جمشید نے زمبابوے کے کپتان کا اس وقت کیچ چھوڑا تھا جب میچ انتہائی اہم مرحلے میں داخل ہوگیا تھا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔