بین الصوبائی منشیات سپلائی نیٹ ورک سے منسلک دو مرد اور دو خواتین منشیات سپلائر گرفتار ہوگئے ہیں.
ملزمان کے قبضے سے 20 عدد باکس (ڈبے) وزنی 5400 گرام ویڈ برآمد ہوا. گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان، محمد صدیق، مریم اور سائرہ کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان برآمدہ منشیات حب بلوچستان سے رکشہ میں لے کر آرہے تھے۔ خفیہ اطلاع پر ملزمان کو موچکو چیک پوسٹ پر گرفتار کیا گیا۔ برآمدہ ویڈ نامی منشیات انتہائی مہلک و بیش قیمت بھی ہے.
برآمدہ ویڈ نامی منشیات پوش علاقوں اور مختلف پارٹیز میں سپلائی کی جاتی ہے۔گرفتار ملزم رضوان ریکارڈ یافتہ ہے جوکہ اس سے قبل بھی دو مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔