ریلوے نے آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا

ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے تک رعایتی کوٹے کی سہولت بھی برقرار رہے گی


طالب فریدی October 27, 2026

لاہور:

پاکستان ریلویز نے دیگر ٹرینوں کی طرح آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی رعایتیں دینا لازمی قرار دے دیا ہے۔

پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور کی ہدایات کے مطابق آؤٹ سورس ٹرینوں میں بھی قواعد کے مطابق رعایتی ٹکٹ، پاسز اور پی ٹی اوز کی سہولت برقرار رہے گی۔

معمر افراد، معذور افراد، صحافیوں، ریلوے ملازمین اور دیگر اہل افراد کو مقررہ قواعد کے مطابق رعایت دی جائے گی۔ ٹرین کی روانگی سے 48 گھنٹے پہلے تک رعایتی کوٹے کی سہولت بھی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اگر آپ کو جائز رعایت دینے سے انکار کیا جائے تو متعلقہ ریلوے حکام یا پاکستان سٹیزن پورٹل پر شکایت درج کروائیں۔