ویرات کوہلی کے رویئے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی وارننگ

ویب ڈیسک  جمعرات 5 مارچ 2015
بھارت صحافی نے ویرات جوہلی کی بد تمیزی کی بورڈ اور آئی سی سی سے کی تھی، فوٹو:فائل

بھارت صحافی نے ویرات جوہلی کی بد تمیزی کی بورڈ اور آئی سی سی سے کی تھی، فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے صحافی جسوندر سدھو سے بدتمیزی کرنے پر ویرات کوہلی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے آئندہ ایسے رویئے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے صحافی جسوندر سدھو سے بدتمیزی پر بلے باز ویرات کو ہلی کو متنبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسا رویہ اختیار نہ کیا جائے اور ٹیم کے وقار کو ہر وقت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔

یا درہے کہ ویرات کوہلی نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے خلاف کالم لکھنے پرسینئر صحافی  جسوندر سدھو کو مغلظات بکیں اور بد تمیزی کی تھی جب کہ وہ صحافی جسونددر نہیں تھے تاہم اس واقعے کےبعد مذکورہ صحافی نے کوہلی کی شکایت بی سی سی آئی اور آئی سی سی سے کی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔