عمران خان کی زندگی پر مبنی فلم "کپتان"کے مرکزی کرداروں کو قتل کی دھمکیاں

اسد کھرل  پير 8 اکتوبر 2012
عمران خان کا کردار ادا کرنے والے عبدالمنان بٹ اور جمائمہ خان کا کردار ادا کرنے والی سعیدہ امتیاز کو فلم میں کام بند نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، فوٹو : پبلیسٹی

عمران خان کا کردار ادا کرنے والے عبدالمنان بٹ اور جمائمہ خان کا کردار ادا کرنے والی سعیدہ امتیاز کو فلم میں کام بند نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، فوٹو : پبلیسٹی

لاہور: عمران خان کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم “کپتان”کے مرکزی کرداروں کو قتل سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں، اداکاروں نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے رابطہ کرلیا۔

فلم میں عمران خان کا کردار ادا کرنے والے عبدالمنان بٹ اور جمائمہ خان کا کردار ادا کرنے والی سعیدہ امتیاز کا کہنا ہے کہ فلم میں کام بند نہ کرنے پر قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، عبدالمنان بٹ نے مزید کہا کہ دھمکی آمیز پیغامات ” ویل وشر”کے آئی ڈی سے دیئے جارہے ہیں ۔

دھمکی دینے والے شخص نے سماجی ویب سائٹ پر پیغام میں کہا ہے کہ فلم ریلیز کی تو ملک میں بڑے پیمانے پر خون خرابہ ہوگا جبکہ اداکاروں نے عمران خان اور فلم کے ڈائریکٹر کوبھی دھمکیوں سے آگاہ کردیا ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے دھمکی دینے والے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔