بھارتی شائقین کے غصے سے بچنے کے لئے دھونی کے گھر کے باہر فوج تعینات

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مارچ 2015
بھارتی شائقین میگا ایونٹ میں شکست کا ذمہ دار کھلاڑیوں کو قرار دے رہے ہیں فوٹو: اے این آئی

بھارتی شائقین میگا ایونٹ میں شکست کا ذمہ دار کھلاڑیوں کو قرار دے رہے ہیں فوٹو: اے این آئی

جھاڑ کھنڈ: ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بدترین شکست پر بھارتی عوام نے کھلاڑیوں کے خلاف احتجاج شروع کردیا ہے جب کہ مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے خدشے کے پیش نظرریاست جھاڑکھنڈ کے علاقے رانچی میں واقع دھونی کے گھرکے باہرفوج تعینات کردی گئی ہے۔

بھارتی عوام میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں کینگروز کے ہاتھوں بدترین شکست کا ذمہ دار ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کو قرار دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلے فیلڈنگ میں کھلاڑیوں نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا پھر رہی سہی کسر ہدف کے تعاقب میں پوری کردی۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر بھارت بھر میں کہیں کہیں لوگ کھلاڑیوں کے پتلے اور ان کی تصویریں جلا رہے ہیں اور کہیں ٹی وی سیٹ ہی توڑ کر اپنے غصے کو نکالا جارہا ہے۔ مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے خدشے کے پیش نظر کپتان مہندر سنگھ دھونی کے گھر کے باہر فوج تعینات کردی گئی ہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں کے گھروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔