بھارت اور جاپان کے درمیان 22 ستمبر کو ہونے والے تاریخی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔
جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن (جے سی اے) کے مطابق شائقین کی غیر معمولی دلچسپی نے اس تاریخی مقابلے کی اہمیت کو مزید اجاگر کردیا ہے۔
یہ ایک میچ پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی مقابلہ جاپان کے توچیگی پریفیکچر میں واقع سانو انٹرنیشنل کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ سوزوکی کپ کا حصہ ہونے کے ساتھ ساتھ بھارت اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بھی منعقد کیا جارہا ہے۔
جاپان کرکٹ ایسوسی ایشن نے سوشل میڈیا کے ذریعے ٹکٹس مکمل فروخت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے شائقین کا شکریہ ادا کیا۔
یہ دونوں ممالک کی سینئر مردوں کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا باقاعدہ بین الاقوامی مقابلہ ہوگا۔