ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار، ترجمان رینجرز

ویب ڈیسک  جمعرات 25 جون 2015
ملزم آصف علی کو پہلے سے زیر حراست ملزم کی نشاندہی اور کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز، فوٹو:فائل

ملزم آصف علی کو پہلے سے زیر حراست ملزم کی نشاندہی اور کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز، فوٹو:فائل

کراچی: رینجرز نے اندرون سندھ کے علاقے شہداد پور میں کارروائی کرکے ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے شہدادپور میں کارروائی کرکے ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران رینجرز اہلکاروں کو اشتعال دلانے کے لیے نعرے بازی شروع کی اور اس دوران فائرنگ کرکے وقاص شاہ کو قتل کردیا جب کہ ملزم نے اسلحہ گجر نالے میں پھینکا۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/06/asif-ali.jpg

ترجمان کے مطابق آصف علی کو پہلے سے زیر حراست ملزم کی نشاندہی اور کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ملزم گلستان جوہر کا یونٹ انچارج بھی رہ چکا ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپہ مارا گیا تھا جب کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ایم کیوایم کا کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔