امریکی صدر بن کر ملک میں تمام مساجد کو بند کرادوں گا ڈونلڈ ٹرمپ

جنگجو تنظیم داعش میں شامل ہونے والے امریکیوں کی شہریت بھی منسوخ كر دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک October 23, 2015
جنگجو تنظیم داعش میں شامل ہونے والے امریکیوں کی شہریت بھی منسوخ كر دی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ، فوٹو: فائل

ISLAMABAD: امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر امریکا کا صدر بنا تو ملک میں تمام مساجد کو بند کردوں گا۔

امریکا میں 2016 کے صدارتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں اپنے عروج پر ہیں جہاں تمام امیداوار امریکی صدر کا انتخاب جیتنے کے لیے غیر حقیقت پسندانہ اور متنازع قسم کے بیانات دے رہے ہیں اسی حوالے سے ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک متنازع بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ امریکا کا صدر منتخب ہونے کے بعد امریکا میں تمام مساجد کو بند کردیں گے۔

امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگجو تنظیم داعش کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے اگر امریکا میں تمام مساجد کو بند کرنا پڑا تو ضرور کروں گا جب کہ جنگجو تنظیم داعش میں شامل ہونے والے امریکیوں کی شہریت بھی منسوخ كر دی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمان مخالف متنازع بیان کے بعد امريكا ميں موجود مسلمانوں کی جانب سے سخت ناراضگی كا اظہار كيا گيا ہے۔

 

 

مقبول خبریں