انٹرویو میں جو کچھ کہا اس پر قائم ہوں بالی ووڈ سپراسٹار عامر خان

انٹرویو کے دوران میرے کہے گئے لفظوں کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا، عامر خان


ویب ڈیسک November 25, 2015
انٹرویو کے دوران میرے کہے گئے لفظوں کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا، عامر خان فوٹو:فائل

SAN FRANCISCO: بالی ووڈ اداکارعامرخان جنہیں ہندو انتہا پسندی کے خلاف آواز بلند کرنے پرگزشتہ 2 روز سے بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنا جا رہا ہے ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرویو میں جوبھی کہا تھا اس پرقائم ہیں تاہم بھارت چھوڑ کر جانے کاکوئی ارادہ نہیں۔

بالی ووڈ اداکارمسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کو بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف آوازاٹھانے پر گزشتہ 2 روزسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے جہاں نہ صرف بی جے پی اورشو سینا کے رہنماؤں کی جانب سے بلکہ فلم انڈسٹری کے بھی معروف اداکاروں نے ان کے خلاف زہراگلا۔ سپر اسٹار نے شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد آج اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ انٹرویو کے دوران میں نے جو کچھ کہا میں اس پر قائم ہوں تاہم بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے میرے کہے گئے لفظوں کو سیاق و سباق کے بغیر پیش کیا گیا، میرا بھارت چھوڑ کر جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے یہ میرا ملک ہے مجھے اس سے محبت ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے 2 روز قبل ایک پروگرام میں کہا تھا کہ ملک میں رونما ہونے والے کئی واقعات نے انہیں اور بالخصوص ان کی اہلیہ کو ملک چھوڑنے کے حوالے سے غورکرنے پر مجبور کردیاہے تاہم وہ خود بھی ملک میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ کے احساس کو شدت سے محسوس کررہے ہیں۔

مقبول خبریں