راولپنڈی میں ٹرین کے سامنے سیلفی بنانے کی کوشش میں نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والا نوجوان پاکستان ریلوے کا ملازم ہے،پولیس


ویب ڈیسک December 15, 2015
22 سالہ پرویزنامی نوجوان ٹرین کی پٹھری پرسیلفی لے رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین آگئی، پولیس فوٹو:فائل

PESHAWAR: سیلفی اب صرف ایک تصویر کا اسٹائل ہی نہیں بلکہ جنون کی حد تک لوگوں کے سروں پر سوار ہے اور اکثر لوگ خطرناک مقامات پر سیلفی لینے کی کوششوں میں اپنی جان تک گنوا بیٹھتے ہیں ایسا ہی واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا جہاں نوجوان چلتی ٹرین کے سامنے سیلفی بنانے کی کوشش میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے مریرمیں 22 سالہ جمشید خان نامی نوجوان ٹرین کی پٹڑی پرسیلفی لے رہا تھا کہ اچانک تیز رفتار ٹرین آگئی جس کی زد میں آکرنوجوان اسی وقت جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والا نوجوان پاکستان ریلوے کے ملازم کا بیٹا ہے جو کہ ڈھوک رتہ کا رہائشی ہے۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں برس سیلفی لینے کی کوشش میں 12 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مقبول خبریں