پی آئی اے کی نجکاری نہیں بلکہ اسٹریٹجک شراکت دارچاہتے ہیں، اسحاق ڈار

ویب ڈیسک  اتوار 20 دسمبر 2015
پی آئی اے کے شراکت دار کےانتخاب میں شفافیت لازمی ہوگی، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

پی آئی اے کے شراکت دار کےانتخاب میں شفافیت لازمی ہوگی، اسحاق ڈار فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری نہیں بلکہ اسٹریٹجک شراکت دارچاہتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پی آئی اے جیسے ادارے کو اپنے پیروں پرکھڑا دیکھنا چاہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کے بعد قومی ایئرلائن کے حالات میں بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت کا پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں بلکہ اسٹریٹجک شراکت دارچاہتی ہے، شراکت دار کےانتخاب میں شفافیت لازمی ہوگی اورادارے کے کسی ملازم کو نوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔