الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تاررڑ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔
وکیل سجیل سواتی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی بہت عزت کرتے ہیں، دورے کا مقصد ذاتی تھا، الیکشن مہم نہیں، ذاتی وکیل نے دعوت دی تھی جس پر وہاں گئے تھے، ہم ذمہ دار پارلیمان ہیں، کوئی ایسا کام نہیں کر سکتے جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
سجیل سواتی نے کہا کہ ہم غیر مشروط معذرت کرتے ہیں، سجیل سواتی* کمیشن کے سامنے خود کو پیش کرتے ہیں، دورہ کسی مہم سے متعلق نہیں تھا، ذاتی دعوت پر گئے تھے، تحریری جواب الیکشن کمیشن کو جمع کروا دیا تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی بہت عزت کرتے ہیں، گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کے دوران ایک ذاتی دعوت پر علاقے میں گئے تھے، ان کا دورہ سیاسی مقاصد کے لیے نہیں تھا۔
وفاقی وزیر نے یہ موقف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کیا، جہاں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔
عطاء اللہ تارڑ اپنے وکیل کے ہمراہ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ ان کے وکیل سجیل سواتی نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی وزیر ڈسٹرکٹ بار کے ایک وکیل کی دعوت پر گوجرانوالہ گئے تھے اور ان کے دورے کا مقصد سیاسی سرگرمی نہیں تھا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے اور کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی عزت کرتے ہیں اور غیر مشروط معذرت کی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری کی دعوت پر دورہ کیا تھا، دعوت آن ریکارڈ ہے اور الیکشن شیڈول سے پہلے آئی تھی۔ اس دوران وہاں کوئی امیدوار موجود نہیں تھا۔
نئے صوبوں کی تشکیل سے متعلق سوال پر عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہمارا موقف بڑا واضح ہے، عوامی رائے طلب کی جائے، پورے ملک میں اس معاملے پر ڈیبیٹ ہونی چاہیے۔ عوامی رائے کے مطابق فیصلے کیے جائیں، اگر عوام کی رائے ہے کہ صوبے نہیں بننے چاہئیں تو نہ بنائیں اور اگر رائے یہ آتی ہے کہ صوبے بننے چاہئیں تو بنا دیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی بھی قومی اہمیت یا عوامی اہمیت کے معاملے پر ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔ آئین میں ریفرنڈم سے متعلق شق بڑی واضح ہے، ریفرنڈم کرانے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہیے۔
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ گزشتہ روز صدر مملکت سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی، جس میں معاملات پر فہم و تفہیم سے آگے بڑھنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔