پشاور:
خیبر پختونخوا کے سرکاری ادویات اور آلات جراحی کے اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، گرفتار نجی میڈیسن کمپنیوں کے مالک کامران انجم نے پلی بارگین کی درخواست دے دی۔
نیب ذرائع کے مطابق کامران انجم نے 99 کروڑ روپے کے لگ بھگ پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نیب کو دے دی ہے، ملزم کو شوگر اور آنکھوں کے بیماری کی شکایت ہے، جیل میں علاج معالجے میں مشکلات کے باعث ملزم کو تکلیف ہے۔
ملزم نے رضاکارنہ طور پر جیل سے پلی بارگین کی درخواست چیئرمین نیب کو دے دی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق میڈیسن اور آلات جراحی کے خریداری کے عمل کے دوران ملزم کے نجی کمپنیوں کے نام ٹینڈر ہوا تھا، ٹینڈر میں غبن ہوا تھا اس کی رقم کا تعین چیئرمین نیب کریں گے۔
ملزم پر واجب الادا رقم کی تعین ہونے کے بعد ملزم کی پلی بارگین کی توثیق کے لیے عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔