بھارت میں 200 بھگوانوں کو لوٹنے والا ہندو گرفتار

ویب ڈیسک  منگل 29 دسمبر 2015
ناگارا جا مالیگوڈا 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے  فوٹو: فائل

ناگارا جا مالیگوڈا 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے فوٹو: فائل

بنگلور: بھارت میں ہندوؤں کے مندر جہاں عقیدت مند قیمتی زیورات کا چڑھوا دیتے ہیں وہیں ان مندروں میں چوری کے واقعات بھی تواتر سے ہوتے رہتے ہیں، بھارتی پولیس نے ایسی ہی وارداتوں میں ملوث ایک چور کو گرفتار کیا ہے جو 200 مندروں کو لوٹنے میں ملوث بتایا جارہا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلورو پولیس نے  کچھ عرصے قبل علاقے کے ایک بڑے مندر میں رکھے قیمتی ہار کی چوری کی تفتیش شروع کی تو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اس ناگا راجا مالیگوڈا کو چورکی حیثیت سے شناخت کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس نے اپنی تمام کارروائیوں کی داستان اگل دیں۔ پولیس کو معلوم ہوا کہ ناگا راجا  30 سال سے زائد عرصے سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے اور اب تک متعدد چھوٹے مندروں کے علاوہ 200 بڑے مندروں سے بھی قیمتی اشیاء اڑاچکا ہے۔

ناگا راجا مالیگوڈا نے اپنے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ وہ 16 سال کی عمر سے مندروں میں چوریاں کررہا ہے اور مندروں کے علاوہ آج تک کسی اور جگہ چوری نہیں کی اور چوری سے پہلے وہ خصوصی پوجا پاٹ بھی  کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔