- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
روس میں شادی کی تقریب پر ایک ارب ڈالر اڑا دیئے گئے
ماسکو: روس میں تیل کی تاجر کھرب پتی اور بااثر سیاسی شخصیت میخائل گستاریف کی بیٹی کی شادی پر ایک ارب ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی جو ایک کھرب پاکستانی روپے کے برابر ہے۔
ماسکو میں ہونے والی اس شادی میں دلہن خدیجہ یوزاخوف کا لباس 25 لاکھ روپے کی غیر معمولی رقم سے بنوایا گیا تھا اور جینیفر لوپیزاور اینرک اگلیسس نامی فنکاروں کو مدعو کیا گیا تھا حالانکہ جینیفر کے انگریزی گانوں کو سمجھنے والے چند لوگ ہی شادی میں موجود تھے۔ تقریب میں دیواروں پر پھول سجائے گئے تھے اور دنیا کے بہترین شیف سے کیک تیار کروایا گیا تھا۔
دلہن کے لباس کا وزن 15 سے 17 کلوگرام تک تھا جس پر قیمتی پتھر جڑے گئے تھے اور اس سے وابستہ ہینڈ بیگ تیار کیا گیا تھا جو نہایت قیمتی تھا۔ یہ لباس پیرس کے سب سے مہنگے آؤٹ لٹ ایلی ساب سے تیار کروایا گیا تھا جس نے اینجلینا جولی کی شادی کا لباس بھی تیار کیا تھا۔
بعض حلقوں کا کہنا ہے کہ دلہن کو 60 کروڑ پاکستانی روپے کا قیمتی تاج پہنایا گیا تھا جس پر قیمتی ہیرے اور پتھر جڑے تھے۔
شادی کی دلہن کے والد میخائل گستاریف 2 آئل کمپنیوں کے مالک ہیں اور ان کا تعلق انگشتیا سے ہے جہاں بیروزگاری کی شرح پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے اور عوام غربت میں گرفتار ہیں۔ انہوں نے 2008 میں ماسکو کی مہنگی ترین مہنگی ہوٹل بھی خرید لی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔