ایشوریا رائے کا عمران ہاشمی کے ساتھ فلم میں کام سے صاف انکار

ویب ڈیسک  اتوار 26 جون 2016
عمران ہاشمی نے ایشوریہ رائے بچن کو پروگرام میں پلاسٹک کی گڑیا سے تشبیہہ دی تھی۔ فوٹو:فائل

عمران ہاشمی نے ایشوریہ رائے بچن کو پروگرام میں پلاسٹک کی گڑیا سے تشبیہہ دی تھی۔ فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے نے میلان لوتھریا کی نئی آنے والی فلم میں صرف اس لیے کام سے انکار کیا کیونکہ فلم میں عمران ہاشمی بھی شامل ہیں۔

2 برس قبل بھارتی نجی ٹی وی میں ایک پروگرام کے دوران بالی ووڈ اداکارعمران ہاشمی نے ایشوریہ رائے بچن کو پلاسٹک کی گڑیا سے تشبیہہ دی تھی ، سابق ملکہ حسن نے فوری طورپر تو اس کا جواب نہیں دیا تھا لیکن ان کے دل میں عمران ہاشمی کے لئے نفرت پیدا ہوگئی اوراس کا اظہار انہوں نے 2 برس بعد کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ ہدایتکار”میلان لوتھریا” کی نئی فلم کے لیے ایشوریا رائے بچن کو بھارتی ریاست جے پورکی مہارانی گایتری دیوی کا کردارادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے انہوں نے قبول بھی کرلیا تھا لیکن جب انہیں معلوم ہوا کہ فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی بھی شامل ہیں تو انہوں نے فوری طور پر فلم سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ ویسے تو بالی ووڈ میں ایشوریہ رائے بچن کی وہ ڈیمانڈ نہیں رہی جو 4 برس پہلے تھی لیکن اسے یہ ہی کہا جاسکتا ہےکہ رسی جل گئی پربل نہیں گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔