کراچی آپریشن؛ رینجرزنے اختیارات میں توسیع نہ ملنے پرآپریشن روک دیا

خبر ایجنسیاں  جمعرات 21 جولائی 2016
دوسرے مرحلے میں اہم شخصیات، تنصیبات سے اہلکاروں کو واپس بلا لیا جائے گا ۔  فوٹو : فائل

دوسرے مرحلے میں اہم شخصیات، تنصیبات سے اہلکاروں کو واپس بلا لیا جائے گا ۔ فوٹو : فائل

 کراچی:  رینجرز نے اختیارات میں توسیع نہ ملنے پر شہرقائد میں آپریشن روک دیا ہے۔

منگل اوربدھ کی درمیانی شب اختیارات ختم ہونے کے بعد رینجرز کی جانب سے کراچی آپریشن معطل کرتے ہوئے چھاپوں، گرفتاریوں اور شہر کے داخلی، خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اختیارات اور قیام کی مدت میں توسیع نہ ہونے کی صورت میں اگلے مرحلے میں اہم شخصیات اور تنصیبات پرسیکیورٹی کیلیے تعینات رینجرز اہلکاروں کو بھی واپس بلایا جاسکتا ہے۔  ذرائع کے مطابق نالوں کی صفائی میں سندھ حکومت کی مدد کو بھی اختیارات سے بالاتر قرار دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔