کراچی: اسلحہ نمائش پر عائد پابندی کی خلاف ورزی پر 5 سیکیورٹی گارڈ گرفتار، اسلحہ برآمد

حکومت سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر عائد پابندی ہے


اسٹاف رپورٹر November 07, 2026

کراچی:

گزری پولیس نے اسلحہ کے نمائش پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں 5 سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

 ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کے الزام میں گزری پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 5 سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر کے مختلف اقسام کے 5 اسلحہ برآمد کر کے دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کرلیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دے جائے گی۔