پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پرچلنا چاہتی ہوں، ماورا حسین

ویب ڈیسک  اتوار 24 جولائی 2016
ایک جیسے کردارکے بجائے ہرقسم کے کردارادا کرنا چاہتی ہوں، ادکارہ: فوٹو:فائل

ایک جیسے کردارکے بجائے ہرقسم کے کردارادا کرنا چاہتی ہوں، ادکارہ: فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی پاکستانی ادکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کرئیر کے حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہوتیں اور پریانکا چوپڑا کے نقش قدم پرچلنا چاہتی ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ نگری میں فلم “صنم تیری قسم” سے اپنی کرئیر کا آغازکرنے والی پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ وہ کرئیرکے حوالے زیادہ منصوبہ بندی کرنے پریقین نہیں رکھتی ہیں۔ جو کام آتا ہے وہ کر لیتی ہیں بس وہ اپنے کرئیرکے لیے کام کرتے رہنا چاہتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ کام اچھا ہونا چاہیئے چاہے فلمیں بھارت میں کی جائیں یا کسی اور جگہ پر کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ممبئی میں گھر کی تلاش شروع کردی

ماورا حسین نے بالی ووڈ کی مایہ نازاداکارہ پریانکا چوپڑا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پریانکا جیسا کام کرنا بہت پسند ہے جب کہ ان کے نقش قدم پر چلنے کی خواہش مند ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے نئی فلموں کی پیشکش ہو رہی ہے، ماورا حسین

اداکارہ کا نئے پراجیکٹس کے حوالے کہا کہ وہ متعدد اسکرپٹس پڑھ رہی ہیں جب کہ وہ ایک جیسے کردار کے بجائے  ہرقسم کے کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔