ماضی کی خوبرو بھارتی اداکارہ کیرتھی ریڈی اپنے بڑھتے وزن سے پریشان

ویب ڈیسک  پير 25 جولائی 2016
اداکارہ کیرتھی ریڈی ماضی میں اپنی خوبصورتی کے حوالے سے شہرت رکھتی تھیں۔ فوٹو؛ فائل

اداکارہ کیرتھی ریڈی ماضی میں اپنی خوبصورتی کے حوالے سے شہرت رکھتی تھیں۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی: ماضی کی خوبرو اداکارہ کیرتھی ریڈی کو وزن میں اضافے کے باعث پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے۔

بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ کیرتھی ریڈی نے تیلگو فلم ’’گن شاٹ‘‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھا اور خوب شہرت حاصل کی جس کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کی لیکن وہ پذیرائی حاصل نہ کرسکیں جو انہیں مقامی فلم نگری میں ملی تھی۔

اداکارہ نے 2000 میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ فلم ’’تیرا جادو چل گیا‘‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا اور فلم میں ابھیشیک بچن کے مدمقابل کردار ادا کیا جس کے بعد انہوں نے فلم ’’پیار عشق اور محبت‘‘ میں سنیل شیٹھی اور ارجن رامپال کے ساتھ فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ فلم تو باکس آفس پر کوئی خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی لیکن کیرتھی ریڈی کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:رانی مکھرجی کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

اداکارہ کیرتھی ریڈی بالی ووڈ میں کوئی بھی ہٹ فلمیں تو نہ دے سکیں لیکن اپنی جاندار اداکاری کے باعث مقام بنانے میں کامیاب ہوگئیں تاہم اداکارہ نے 2004 میں اداکار سمانت سے شادی کی اور فلمی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی لیکن ان کی شادی بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2 سال میں ہی طلاق ہوگئی۔

اداکارہ نے امریکی ڈاکٹر سے دوسری شادی کی اور بھارت چھوڑ کر امریکا میں سکونت اختیار کرلی جب کہ گزشتہ دنوں اپنے قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کے لیے بھارت آئیں جہاں ان کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:ماضی کے بالی ووڈ اداکار چندرا چور سنگھ کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

اداکارہ کیرتھی ریڈی ماضی میں اپنی خوبصورتی کے حوالے سے شہرت حاصل تھی لیکن نئے روپ نےانہیں بالکل بدل کر رکھ دیا ہے اور اب وزن میں اضافے کے بعد انہیں پہچاننا آسان نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔