دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں 3 روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
1936 سے چترال اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان دنیا کے بلند ترین مقام پر پولو میچ کھیلنے کی روایت چلی آرہی ہے۔ فوٹو:فائل

1936 سے چترال اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان دنیا کے بلند ترین مقام پر پولو میچ کھیلنے کی روایت چلی آرہی ہے۔ فوٹو:فائل

گلگت بلتستان: گلگت بلتستان حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے فرنٹیئر کانسٹبلری کی نگرانی میں 4 سال بعد شندور فیسٹیول کا آغاز آج سے ہورہا ہے جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

1936 سے چترال اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان دنیا کے بلند ترین مقام پر پولو میچ کھیلنے کی روایت چلی آرہی ہے جب کہ گزشتہ 4 سال سے دونوں ٹیموں کے ہاں تنازع کے باعث میچ نہیں ہورہا تھا تاہم اب ایف سی نے ایونٹ کو آرگنائز کرانے کے لئے سیکیورٹی کا بیڑا اٹھایا ہے۔

واضح رہے کہ شندور فیسٹیول میں غیر ملکیوں سمیت ہزاروں مقامی افراد شرکت کرتے ہیں جس کے انعقاد کا مقصد دنیا کو پیغام دینا ہے کہ گلگت بلتستان کی وادی کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔