پی ایس ایل ٹکٹس خریدنے میں مشکلات، زیادہ ٹریفک کے باعث ویب سائٹ سرور جواب دے گیا

ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا


زبیر نذیر خان April 27, 2026

پی ایس ایل 11 کے کوالیفائرز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنیوالی ویب سائٹ کا سرور زیادہ ٹریفک کے باعث جواب دے گیا۔

منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے کوالیفائرز کے لیے ای ٹکٹ کی فروخت کا سلسلہ شروع ہوا،تاہم ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا،  ای ٹکٹس کی خریداری میں صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، آن لائن فروخت کرنے والی ٹکٹس سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے۔

ادارے کے مطابق ماہرین ٹیکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں، یاد رہے کہ پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 11 میں منگل کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے کوالیفائر کے لیے ای  ٹکٹس فروخت کرنے والے ادارے کی ویب سائٹ https://pcb.tcs.com.pk سے خریدے جا سکتے ہیں۔

پی سی بی کے اعلان کے مطابق ای ٹکٹس رکھنے والے شائقین  موبائل فون پر ٹکٹ  اسکین کراکر اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے، گے،ای ٹکٹس کا پرنٹ  بھی داخلے کے لیے قابل قبول ہوگا، پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے  اس  میچ میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کے ہر انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت پانچ س روپے رکھی گئی ہے،کراچی میں فزیکل ٹکٹس نیشنل بینک اسٹیڈیم کے بالمقابل چائنہ گراؤنڈ میں موجود ٹی سی ایس باکس آفس سے خریدی جا سکتی ہیں۔

اعلان میں مزید کہا گیا ہے کہ کوالیفائر کے لیے ای ٹکٹس کی سیل آج  پیر کی رات سے ہوگی جبکہ فزیکل ٹکٹس   منگل کو صبح سے خریدی جا سکیں گی،دوسری جانب رابطے پر  ٹکٹ فراہم کرنے کے ذمہ دار ادارے کی کسٹمر سروس کے نمائندے نے رابطے پر بتایا کہ فزیکل ٹکٹ کی فروخت کے حوالے سے کوئی اپڈیٹ موجود نہیں جبکہ دفتری اوقات کا آغاز صبح 10 بجے سے ہوتا ہے۔