- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
رنبیرکپورکو اپنی ہی فلم "جگا جاسوس" کا بے صبری سے انتظار
ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کو مختلف وجوہات کے باعث ریلیز میں تاخیر ہونے والی انہی کی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” کا بے صبری سے انتظار ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورکو اپنے کرئیر میں متعدد بار ناکامیوں کا سامنا کر نا پڑا تاہم اب وہ ناکامی کا سامنا کرنا نہیں چاہتے جس کے لئے انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم “جگا جاسوس” سے امیدیں بھاند لی ہیں۔ مختلف وجوہات کے باعث ریلیزمیں تاخیر کا شکار فلم “جگا جاسوس” کے حوالے سے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کا بے صبری سے انتظار ہے جس میں ان کی سابق گہری دوست کترینہ کیف بھی مرکزی کردارادا کرتی نظرآئیں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ناکامی کے خوف میں مبتلا رنبیر کپور جگا جاسوس کی ریلیز میں تاخیر کے خواہش مند
اداکار کا کہنا تھا کہ یہ فلم میرے لیے بہت خاص اورمشکل بھی تھی جب کہ 3 سال سے فلم کی شوٹنگ وقفے وقفے سے جاری رہی۔ انہوں نے ہدایت کارانوراگ باسو کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی کوئی فلم بناتے ہیں وہ مختلف ہی ہوتی ہے، ان کی فلمیں جذبات سے بھری ہوتی ہیں جنہیں دیکھتے ہوئے آنکھوں میں آنسو اور چہرے پرمسکراہٹ بھی آجاتی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کترینہ کے ساتھ فلم “جگا جاسوس” کی شوٹنگ میں کوئی مشکلات نہیں، رنبیرکپور
رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ فلم بننے کا عمل کافی لمبا ہوتا ہے بلکہ ایسا نہیں کہ فلم کو 4 ماہ میں مقررہ وقت پرمکمل ہی کیا جائے، ہم کوشش کررہے ہیں کہ فلم کو دلچسپ بنایا جائے اورامید ہے کہ جب لوگ اس فلم کو دیکھیں گے تو انہیں بہت پسند آئے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔