سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی نئی فلم ’تو ہے میری کرن‘ کی پہلی جھلک جاری

فلم کی کہانی تاحال خفیہ رکھی گئی ہے


ویب ڈیسک October 02, 2026

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ان کے شوہر ظہیر اقبال کی نئی رومینٹک تھریلر فلم ’تو ہے میری کرن‘ کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی ہے۔

فلم کے پوسٹر میں دونوں اداکاروں کو مرکزی کرداروں میں دکھایا گیا ہے جبکہ اس کی ٹیگ لائن ’اسے ایک تعلق ملا، اسے ایک جنون‘ نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی۔

Sonakshi Sinha, Zaheer Iqbal's 'Tu Hai Meri Kiran' first look out

پوسٹر میں ظہیر اقبال کا سنجیدہ اور پراسرار انداز نمایاں ہے جبکہ سوناکشی سنہا نسبتاً پرسکون دکھائی دے رہی ہیں، جس سے فلم کی کہانی میں محبت کے ساتھ سسپنس اور جنون کا عنصر بھی ظاہر ہوتا ہے۔

Sonakshi Sinha calls husband Zaheer Iqbal 'The greenest flag ever' in  heartwarming Instagram story : Bollywood News - Bollywood Hungama

فلم کی کہانی تاحال خفیہ رکھی گئی ہے۔ کرن راول کی تحریر و ہدایت میں بننے والی یہ فلم 23 اکتوبر 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔