سنی لیون ارباز خان کے ساتھ پہلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف

ویب ڈیسک  جمعـء 29 جولائی 2016
رواں سال میں جو بھی فلمیں کروں گی ان کے حوالے بہت خوش اورشکرگزاربھی ہوں، اداکارہ: فوٹو:فائل

رواں سال میں جو بھی فلمیں کروں گی ان کے حوالے بہت خوش اورشکرگزاربھی ہوں، اداکارہ: فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون فلم نگری میں تنہائی کا شکار ہیں جس کا اظہار کئی بار وہ کرچکی ہیں تاہم اب انہوں نے اداکار ارباز خان کے ساتھ نئی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بے باک مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے شہرت رکھنے والی اداکارہ سنی لیون اور ہدایت کار و پروڈیوسر ارباز خان ایک ساتھ نئی آنے والی فلم ” تیراانتظار” میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے جس کے لئے فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بالآخر بالی ووڈ نے اب مجھے قبول کر لیا ہے، سنی لیون

سنی لیون اور اربازخان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہدایت کار راجیو والیا کی نئی آنے والی فلم “تیرا انتظار” کی شوٹنگ کے حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا یہی نہیں اداکارہ نے اربازخان کے ساتھ پہلے دن کی شوٹنگ کی تصویربھی ٹوئٹرپرشئیرکی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سنی لیون اور ارباز خان فلم میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گرہوں گے

دوسری جانب ارباز خان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پہلے دن کی شوٹنگ کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کیا ہے۔

فلم ” تیرا انتظار” کی کہانی رومانوی ہوگی اور فلم بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی فلمائی جائے گی۔ اداکارہ بالی ووڈ کے کنگ خان کی نئی آنے والی فلم “رئیس” میں بھی ان کے ہمراہ ایک اسپیشل گانے سمیت  نئی فلم “فددو” کے ایک گانے میں بھی جلوہ گرہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں سال میں جو بھی فلمیں کروں گی ان کے حوالے سے بہت خوش اورشکرگزاربھی ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سلمان اور سنی لیون 10سال کے دوران زیادہ گوگل پرسرچ کیے گئے

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔