شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ کی جیا نے خوبرو لڑکی کا روپ دھار لیا

ویب ڈیسک  ہفتہ 30 جولائی 2016

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

ممبئی: شہرہ آفاق فلم ’’کل ہو نا ہو‘‘ میں جیا کپور کا کردار کرنے والی ننھی اداکارہ جھنک شکلا کو پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن  سا ہوگیا ہے۔

بالی ووڈ کی ننھی اداکارہ جھنک شکلا نے7 سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور 2003 میں ریلیز ہونے والی شہرہ آفاق فلم’’کل ہو نا ہو‘‘ سے فلمی سفر کا آغاز کیا جب کہ ننھی اداکارہ نے فلم میں اداکاری کے ایسے جوہر دکھائے کہ سب کو رونے پر مجبور کردیا۔

ننھی اداکارہ نے اپنی پہلی فلم سے ہی خوب شہرت حاصل کی اور سب کو اپنا گرویدہ بنالیاتھا جب کہ انہوں نے 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ڈیڈلائین‘‘ میں بھی عرفان خان کی بیٹی کا  کردار کیا  جسے سب نے پسند کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:شہرہ آفاق فلم ’’چاچی 420‘‘ کی چائلڈ ایکٹر کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا

اداکارہ جھنک شکلا نے  سلور اسکرین پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد کئی ٹی وی سیریل میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور چھوٹی اسکرین پر بھی خوب شہرت حاصل کی لیکن جلد ہی فلمی دنیا سے الگ ہوگئیں۔

ننھی اداکارہ جھنک شکلااب خوبرو لڑکی کا روپ دھاچکی ہیں اور ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے سب کو حیران کردیا ہے جس میں انہیں  پہچاننا آسان ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بالی ووڈ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی انجلی کھنہ کو پہچاننا اب آسان نہیں

اداکارہ جھنک شکلا اداکاری کے بعد تعلیمی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنے میں مگن ہیں اور تعلیم مکمل ہونے تک فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔