فیصل واوڈا کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ترجمان تحریک انصاف

ویب ڈیسک  بدھ 7 ستمبر 2016

 کراچی: تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی مہم سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں اوران کی وجہ سے عوام اذیت میں رہے جس پر فیصل واوڈا کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کراچی میں فیصل وواڈا کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا کی مہم سے تحریک انصاف کا کوئی تعلق نہیں، فیصل واوڈا نے عوام کو اذیت میں رکھا جس کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی غیر ذمہ دارانہ حرکت پر عوام پریشان ہوئے جس پر معذرت کرتا ہوں اور اس حرکت پر فیصل واوڈا کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، میں خود 4 گھنٹے ٹریفک میں پھنسا رہا ہوں۔

 اس خبر کو بھی پڑھیں: پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کو حراست میں لے لیا

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا فیصل واوڈا کی مہم سے کوئی تعلق نہیں تاہم فیصل واوڈا کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں جب کہ وہ پارٹی کا رہنما ہے اور رہائی کے لیے اعلیٰ حکام سے رابطہ کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔