بھارتی فوج پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کی اہلیت ہی نہیں رکھتی، جاپانی میگزین

ویب ڈیسک  اتوار 2 اکتوبر 2016
بھارتی فوج کی جنگی صلاحیت کو اب بھی جانچا جا رہا ہے جب کہ بھارتی فوج مکمل طور پر منظم نہیں ہے،جاپانی میگزین فوٹو: فائل

بھارتی فوج کی جنگی صلاحیت کو اب بھی جانچا جا رہا ہے جب کہ بھارتی فوج مکمل طور پر منظم نہیں ہے،جاپانی میگزین فوٹو: فائل

ٹوکیو: جاپانی میگزین نے بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے پاس اس قسم کے حملے کی اہلیت ہی نہیں ہے۔

جاپان کے دی ڈپلومیٹ میگزین کے مطابق بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے نے متعدد سوالات کو جنم دے دیا ہے کہ کیا بھارتی فوج کے پاس اس قسم کا منظم اور کامیاب آپریشن کرنے کی اہلیت بھی موجود ہے؟ جاپانی میگزین نے بھارت کے ہوائی، زمینی اور میزائل کی مدد سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت پر بھی سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا لائن آف کنٹرول پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ

دی ڈپلومیٹ مزید لکھتا ہے کہ بھارتی فوج کی جنگی صلاحیت کو اب بھی جانچا جا رہا ہے اور بھارتی فوج مکمل طور پر منظم نہیں ہے۔ میگزین کے مطابق بھارت کے لئے سرحد پار فضائی حملہ کرنا بہت ہی مشکل ہے کیونکہ پاکستان کے پاس ایک بہت ہی عمدہ اور ناقابل یقین فضائی دفاعی نظام موجود ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک فوج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار

واضح رہے کہ بھارت کے ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل رنبیر سنگھ نے ایل او سی پر سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ کیا تھا جسے پاک فوج نے یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا یہ پاکستان آرمی ہے کوئی 5 کلومیٹر اندر آکر بچ کر دکھائے جب کہ پاک فوج نے دشمن کے چہرے سے جھوٹ کا نقاب نوچ کر کنٹرول لائن کی گھاٹیوں میں پھینک دیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔