کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیارہیں ، ترجمان پاک  فضائیہ

ویب ڈیسک  جمعرات 29 ستمبر 2016
 پاکستان کی فضائی سرحدوں کی ہرقیمت پرحفاظت کی جائے گی،ترجمان پاک فضائیہ فوٹو:فائل

پاکستان کی فضائی سرحدوں کی ہرقیمت پرحفاظت کی جائے گی،ترجمان پاک فضائیہ فوٹو:فائل

اسلام آباد: ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیارہے۔

بھارت کی جانب سے گزشتہ رات ایل او سی پر آزاد کشمیر میں فائرنگ کے بعد پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا بے بنیاد دعویٰ کیا گیا جس پر پاک فوج نے  بھارت کے اس دعویٰ کی سختی سے تردید کی جب کہ پاک فضائیہ نے بھی  بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کا دعوی مسترد کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت کا آزاد کشمیر میں سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ غلط ہے

ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا دعویٰ جھوٹ پرمبنی ہے، پاک فضائیہ ہر دم مستعد اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیارہے اور پاکستان کی فضائی سرحدوں کی ہرقیمت پرحفاظت کی جائے گی۔

دوسری جانب ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے موجودہ صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : یل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید

واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 9 زخمی ہو گئے جب کہ بھارت کی جانب سے اسے سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔