پرُکشش ’’چائے والے ‘‘ نوجوان ارشد نے ماڈلنگ شروع کردی

ویب ڈیسک  بدھ 19 اکتوبر 2016
سیدنور نے ارشد کو اپنی آئندہ فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میڈیا رپورٹس

سیدنور نے ارشد کو اپنی آئندہ فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میڈیا رپورٹس

 کراچی: سوشل میڈیا ’’چائے والا ‘‘ کے نام سے دھوم مچانے والے پاکستانی نوجوان ارشد نے ماڈلنگ شروع کردی۔

گزشتہ چند روز سے سماجی رابطے کی سائٹس پر دھوم مچانے والے چائے والے کی تصویروں نے نہ صرف پاکستان میں بلکہ بھارت میں بھی ہر ایک کو اپنا گرویدہ بنالیا جب کہ بھارتی لڑکیوں نے تو اس کو دنیا کا حسین ترین مرد قراردے دیا ہے۔

18 سالہ ارشد اسلام آباد میں ایک چائے کے ہوٹل پر کام کرتا ہے، قسمت کچھ اس طرح سے اس پر مہربان ہوئی کہ صرف 2 دن میں ارشد نے شہرت کی بلندیوں کو چھولیا اور اب خبر ہے کہ ارشد کو ایک آن لائن شاپنگ کمپنی نے بطور ماڈل منتخب کرلیا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ارشد نے بطور ماڈل اپنا پہلا فوٹو سیشن بھی کروالیا ہے جس کے بعد نئی تصاویر نے ارشد کی شخصیت کو ہی بدل ڈالا ہے، ارشد کی نئی تصاویر ایک بار پھر سماجی رابطے کی سائٹ پر گردش کررہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی معروف فلمساز سیدنور نے بھی ارشد ’’چائے والا‘‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والے نوجوان کو اپنی آئندہ فلم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔