فواد کے بعد صبا قمر کی بالی ووڈ فلم بھی ہندو انتہا پسندوں کا شکار

خصوصی رپورٹر / شوبز ڈیسک  جمعرات 20 اکتوبر 2016
خبریں بے بنیاد ہیں فلم کی شوٹنگ بہت پہلے مکمل ہوچکی ہے، ترجمان عرفان خان۔ فوٹو: فائل

خبریں بے بنیاد ہیں فلم کی شوٹنگ بہت پہلے مکمل ہوچکی ہے، ترجمان عرفان خان۔ فوٹو: فائل

ممبئی: پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی فواد خان اور ماہرہ خان کی طرح بولی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے کی تیاری کررہی تھیں تاہم ان کا بالی ووڈ کیریئر شروع ہونے سے قبل ہی مشکلات کا شکار ہوگیا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستان اور ہندوستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث صبا قمر کی بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ کی شوٹنگ غیر مْعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔ فلم کی کہانی رومانوی اور مزاح پر مبنی تھی جس میں عرفان خان شوہر جب کہ صبا قمر ان کی بیوی کا کردار ادا کررہی تھیں۔ فلم کی ہدایات ساکت چوہدری دے رہے ہیں۔

دوسری جانب عرفان خان کے ترجمان نے فلم کی شوٹنگ ملتوی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عرفان خان اور صبا قمر کی اس فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے اور یہ خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں جاری کشیدگی کا سب سے بْرا اثر انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر بڑ رہا ہے جس کی ایک مثال فواد خان کی بالی ووڈ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ بھی ہے۔دوسری جانب ماہرہ خان کی شاہ رخ خان کے ساتھ بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ بھی مشکلات کا شکار ہے۔

 



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔