سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے داماد کی ورلڈ بینک میں تقرری کا نوٹس لے لیا

ویب ڈیسک  پير 17 دسمبر 2012
راجا پرویز اشرف نے اپنے داماد عظیم الحق کی خود ہی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کردی۔ فوٹو: فائل

راجا پرویز اشرف نے اپنے داماد عظیم الحق کی خود ہی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کردی۔ فوٹو: فائل

اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے داماد عظیم الحق کی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کی ایکسپریس ٹربیون کی خبر پر نوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے شہباز رانا کی ایکسپریس ٹریبیون میں خبر شائع ہوئی تھی جس کے مطابق  وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے اپنے داماد عظیم الحق کی خود ہی ورلڈ بینک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر تقرری کردی جس کی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے بھی شدید مخالف کی تھی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایکسپریس ٹریبیون کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی تین رکنی بنچ تشکیل دے دیا جو 19 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔