کراچی کے مختلف علاقوں میں پرویز مشرف کے حق میں نعرے درج

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے اچانک پرویز مشرف کی تصاویر بھی چسپاں کر دی گئی ہیں۔


ویب ڈیسک November 13, 2016
ہمیں آپ کی ضرورت ہے، پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ۔ فوٹو: ایکسپریس

TEHRAN: شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے ضلع وسطی کےمختلف علاقوں میں رات گئے اچانک سابق صدر پرویز مشرف کے حق میں وال چاکنگ کر دی گئی، سابق صدر کے حق میں کی گئی وال چاکنگ میں لکھا گیا ہے کہ 'وی نیڈ' یعنی ہمیں آپ کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ مختلف علاقوں میں سابق صدر کی تصاویر بھی چسپاں کی گئی ہیں۔



واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف سے دبئی میں ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن نے ملاقات کی تھی جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رکن قومی اسمبلی خالد مقبول صدیقی نے پرویز مشرف سے ملاقات کی تردید کی تھی۔ اس کے علاوہ میڈیا پر یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ پرویز مشرف ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی کو یکجا کر کے دونوں جماعتوں کے سربراہ بننے کے لئے ان جماعتوں کے رہنماؤں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

مقبول خبریں