چوہدری نثار لندن میں اسپتال داخل وطن واپسی میں مزید تاخیر کا امکان

آنکھوں کے بعد اب ڈاکٹرز ان کا ہرنیہ کا آپریشن کریں گے


ویب ڈیسک November 22, 2016
وزیر داخلہ مزید ایک ہفتے تک وطن واپس نہیں آسکیں گے: فوٹو: فائل

وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان لندن میں دوبارہ اسپتال داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد وہ مزید ایک ہفتے تک وطن واپس نہیں آسکیں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان آنکھوں اور ہرنیہ کے علاج کے لیے گزشتہ ہفتے لندن گئے تھے۔ جہاں ایک نجی اسپتال میں ان کا آنکھوں کا آپریشن ہوا تھا، انہیں ہفتے کے روز اسپتال سے فارغ کردیا گیا تھا تاہم اب انہیں دوبارہ اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔ ڈاکٹربدھ کو ہرنیہ کے آپریشن کا فیصلہ کریں گے۔

وزیرداخلہ صحت کی بحالی اور ڈاکٹروں کی جانب سے سفر کی اجازت ملنےکے بعد وطن واپس آئیں گے انہوں نے وزیراعظم کو آئندہ ایک ہفتے تک پاکستان نہ آنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے۔